اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پارلیمان کے اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اور سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بنچ کی تشکیل پسند ناپسند کی بنیاد پر کی گئی ہے، ہم 2ہفتے سے فل کورٹ کی استدعا کررہے ہیں، تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ روابط ہیں، بنچ کی تشکیل میں فل کورٹ کیوں نہیں بن سکتا؟ ایک تقسیم شدہ سپریم کورٹ میں اختلافات ہیں، 8رکنی بنچ کی تشکیل اس ہی طرح کی گئی جیسے 6رکنی بنچ کی گئی تھی، قانون ابھی بنا ہی نہیں اور سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، یہ قابل قبول نہیں ہوگا کہ توہین پارلیمان کیا جائے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کل پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کااعلان کیا، تقسیم شدہ ادارہ تنازعات کو ہوا دے رہا ہے، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری پیغام رسانی کر رہے ہیں، ایک شخص کیلئے اوپر سے نیچے تک سہولت کاری ہورہی ہے، آج بھی اسے ویڈیولنک سے پیشی کی سہولت فراہم کی گئی، ایسی ڈکٹیٹر شپ زندگی میں نہیں دیکھی۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کورٹس کا احترام کرتے ہیں عزت کرتے ہیں، یک طرفہ انصاف ہے اور غیر جانبدارانہ پالیسیاں ہیں، الیکشن کیلئے فنڈز دینے کا اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، پارلیمانی معاملات میں عدلیہ کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
Next Post
انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر امریکہ سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے
Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران نیازی لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرکے بائیڈن انتظامیہ کو قائل کر رہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف امریکہ مخالف نہیں،انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر امریکہ سے مداخلت کا […]
