انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر امریکہ سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران نیازی لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرکے بائیڈن انتظامیہ کو قائل کر رہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف امریکہ مخالف نہیں،انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر امریکہ سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے اور چیئر مین امریکہ کے پاؤں پکڑ رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے موجدہ امریکی انتظامیہ پر من گھڑت الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو داؤ پر لگایا۔ امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے اور لوگوں کو امریکہ کے خلاف ورغلایا، اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کیلئے اسی امریکی انتظامیہ کا حمایت مانگ رہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد ’بیرونی سازش‘ کے بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے۔ لیکن اب یو ٹرن لیکر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ ڈان نیوز کی خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چار امریکی کانگریس مین سے بات کرکے حمایت کی درخوست کی ہے۔

Next Post

عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ نے بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا: احسن اقبال

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ نے بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا۔ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما […]