اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں عام انتخابات کے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی ان چیمبر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ان چیمبر کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں،اٹارنی جنرل، سیکرٹری الیکشن کمیشن،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام چیمبر میں پیش ہوئے،اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی کے بارے میں موقف 3 رکنی بنچ کے سامنے رکھا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے، حکومت نے پارلیمنٹ میں انتخابات کیلئے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم جاری کرنے کا بل پیش کیا جسے مسترد کردیا گیا۔پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے پر حکومت ا سٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کیلئے نہیں کہہ سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے الیکشن کمیشن کو براہ راست 21 ارب جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
Next Post
مقدمات اور اغوا جیسی حرکتیں عوام کو عمران سے دور کرنے کیلئے ہیں، سینیٹر اعجاز چوہدری
Fri Apr 14 , 2023
لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہیکہ تحریک انصاف کے کارکن افتخار گھمن کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے۔ اسطرح علی امین گنڈاپور جن کی ضمانتیں ہو چکی ہیں انہیں مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف […]
