آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لیگا۔پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائیگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گے اور عدلیہ جیتے گی۔شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلیکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دیگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونیکو ہیں۔

Next Post

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قیادت کا اہم اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت

Fri Apr 14 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی قیادت کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے سمیت تمام اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔پی پی آئی کے […]