ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹیٹ بینک خود سے کسی کو پیسے جاری نہیں کر سکتا: ڈاکٹر نجیب خاقان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ کی جانب سے سٹیٹ بینک کو صوبائی الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے حکم کے بارے میں رد عمل دیتے ہو ئے ماہر معاشی امور اور وزرات خزانہ کے سابق ترجمان ڈاکٹر نجیب خاقان نے کہا ہے کہ اگرچہ مرکزی بینک ایک خودمختار ادارہ ہے لیکن وہ حکومتی اجازت کے بغیر پیسے کسی ادارے کو جاری نہیں کر سکتا۔بی بی سی سے بات کرتے ہو ئے وزرات خزانہ کے سابق ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا پیسہ ہوتا ہے اسے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کہا جاتا ہے اور یہ وزیر خزانہ کے دستخط کے بنا جاری نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زیرو بوروئنگ کی پالیسی ہے اس لیے سٹیٹ بینک کسی ادارے کو ادھار بھی جاری نہیں کر سکتاہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو حکم دیا ہے کہ صوبائی الیکشن کے اخراجات کے لیے 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری کر دیے جائیں۔