مظفر آ باد(پی پی آ ئی) آ زاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب آج کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں مگر کچھ عناصر پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں پارٹی کے اندر سے کچھ لوگ بھی ملوث ہوسکتے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوں گے یا کوئی فاروڈ بلاک یا لوٹا گروپ بنائے گا اس کا عوام بھی پیچھا کریں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے اور دیکھیں گے ان کی اسمبلی رکنیت رہتی بھی ہے یا نہیں۔سرادر تنویر الیاس خان نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کو توڑنے کی کوشش کی گئی اس کے ’سخت نتائج ہوسکتے ہیں، اس لیے پارٹی کو ڈسٹرب نہ کیا جائے۔ ہم جمہوری اور سیاسی طریقے سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے کے ماحول میں سیاسی اضطراب اور بے سکونی و بے چینی ہے۔ کہیں معاشرے کے اندر یہ فساد کا باعث نہ بن جائے،غدار عناصر اگر پارٹی کے ساتھ غداری کریں گے تو ان کا قانون کے راستے پیچھا کریں گے۔
Next Post
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 67مثبت کیسز رپورٹ،ایک مریض جاں بحق
Sat Apr 15 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 67مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے،جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے […]
