پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر انتخابات منعقد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوء راستہ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی۔ اس لئے آئین کو مقدم مانا جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔ایک اور ٹو ئٹ میں پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے آئین اورعوام کے نمائندوں کی مقتدرحیثیت کے بارے میں خیالات درست اور خوش آئند ہیں انھوں نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اوراتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدراعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمائیت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جا ئے۔