پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے باعث ایک شخص کی موت

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کوروناوبا کی وجہ سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے جبکہ وائرس کے 151 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطا بق حکام نے بتایا کہ جموں خطے سے ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 4,789 ہیں جن میں وادی کشمیر سے 2,433 اور جموں خطے سے 2,356 شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر سے 94 جبکہ جموں خطے سے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اب تک متاثر ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80ہزار 7سو 46ہوگئی ہے۔ ان کل کیسز میں 3 لاکھ6ہزار 2سو 22 وادی کشمیر جبکہ 1لاکھ74ہزار5سو 24 جموں ڈویڑن سے ہیں۔