شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کے اضافہ کیا گیا تھا، اور عوام میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم عوام کی داد رسی کے بجائے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافے کا جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اور دور درازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں اضافہ بلا جوازہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے کلوہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 360 میں فروخت کیا جارہا ہے کہ گیس مافیا نے قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا ہے۔