پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگا ہوا ہے:پرویزالٰہی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگا ہوا ہے، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے سیکھ لیں۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی نے سابق رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدرہ پر ویز الٰہی نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگا ہوا ہے، پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار نااہل وزیرخزانہ ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کا اضافہ ظلم ہے۔ آئی ایم ایف اسحاق ڈار پر اعتبار کرنے کو تیارنہیں، نااہلوں کے ٹولے نے عو ام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے سیکھ لیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، سب سرجوڑ کر سپریم کورٹ کیخلاف کابینہ کے اجلاس پہ اجلاس بلا رہے ہیں، فضل الرحمان کی عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے، ان کو عدلیہ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہئے۔ پی ڈی ایم پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں ہماری الیکشن مہم مفت میں چلا رہی ہے، ایسا نہ ہو اس بار عمران خان کے پی سے ان پارٹیوں کا صفایا ہی کر دیں، وفاق میں پی ڈی ایم حکومت پہلے دن سے نفرت کا نشان بن چکی ہے، جبکہ پنجاب میں نگران حکومت کو عوام پہلے دن سے ہی مسترد کر چکے ہیں۔صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن اور قومی سلامتی لازم و ملزوم ہیں، عوام اور ادارے مل کر ہی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں، عوام کی منتخب حکومت ہی کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کر سکتی ہے، الیکشن کے بعد پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کو گروہوں کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں گے۔