ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکردو، بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند

سکردو(پی پی آ ئی)سکردو شہراور گردونواح میں بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔تفصیلات کے مطا بق سکردو شہر اور گردونواح میں بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا۔بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بندہوگئی۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،کئی مسافر پھنس گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی اورمغربی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرمو سلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی،جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں با رکھان 11،گلگت بلتستان میں استور، بگروٹ 07،چلاس 03، بو نجی 01،خیبرپختونخوا میں پاراچنار10 دیر(بالائی 10،زیریں 04)،کالام 05، میرکھانی 03،کا کول 02، کشمیرمیں گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، جیکب آباد،شہید بینظیرآباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔