کرا چی(پی پی آ ئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 81 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے نیچے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جا نب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 81 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے71پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی، 50 پیسے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 288 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔