آریا فارمولا اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے شام کی کوششوں کی تعریف

کولمبو پلان کے نو تعینات سیکریٹری جنرل، کی سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر، سے خیرسگالی ملاقات

ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز

ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں ہر وقت اور ہر حال میں متحدہ رہنا چاہیے: فاروق عبداللہ

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے مودی کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت کا نام لیے بغیر کشمیری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ تقسیم کرنے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں جو ہمیں اپنی شناخت، زمینوں اور وسائل سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔فاروق عبداللہ نے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے سماج کے مختلف طبقات کے درمیان دیرپا اتحاد کے بغیر جموں و کشمیر میں کچھ حاصل کرنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ تنوع میں اتحاد ہمارا عقیدہ ہونا چاہیے اور ہمیں ہر وقت اور ہر حال میں متحدہ رہنا چاہیے ورنہ غربت اور بے روزگاری کی شکل میں ہمارے مشترکہ مسائل کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ مودی حکومت خفیہ سازشوں کے ذریعے مزید سیاسی جماعتوں کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر سکتی ہے تاکہ ہماری آواز کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے۔ ہم سب کو ان قوتوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جن کا مقصد ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنا اور جموں و کشمیر کے سیاسی وقار اور حقوق کے لیے جدوجہدکے ہمارے عزم پر حملہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام سازشوں کے خلاف لڑیں گے اور جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ ہم متحد رہیں۔