ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کا 1947 سے 1990 تک کا ریکارڈ مئی کے پہلے ہفتے تک پیش کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے 1990 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ مئی کے پہلے ہفتے تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کا ریکارڈپبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ وفاق کے پاس توشہ خانہ کا 1947 سے 1990 تک کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،بنچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہارکیا۔عدالت نے 1947 سے 1990 تک کاتوشہ خانہ ریکارڈ مئی کے پہلے ہفتے تک پیش کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس شاہد بلال نے کہاکہ اگر آئندہ سماعت پر ریکارڈ نہ آیا تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،یہ عدالت کا نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے۔