ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید پر زمان پارک آپریشن دوبارہ ہوگا، خوف ہے وہاں خون ہو گا:عمران خان

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی نوعیت کے مقدمات کے اندراج، تادیبی کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آگئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے رو برو کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی،مجھے انفارمیشن ہے عید پر زمان پارک آپریشن دوبارہ ہوگا، مجھے خوف ہے وہاں خون ہو گا،میں اس لئے آپ کو کہہ رہا ہوں عدالت پولیس آپریشن سے روکے۔عمران خان نے کہاکہ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوااسے پکڑ لیاگیا،انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہواہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں،یہ مجھے جیل نہیں بلکہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں،پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا،پلیز!آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔