سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں روبوٹک سرجری شروع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ روبوٹس سے سرجری کرنے والا پہلا سرکاری اسپتال بن گیاہے۔ ماہر ڈاکٹرز نے گردے کی پہلی سرجری بھی کردی، پی پی آئی کے مطابق روبوٹس ایک ماہ کے دوران درجنوں آپریشن کرسکیں گے۔مختلف شعبوں میں جیسے جیسے دنیا جدت کی طرف جارہی ہے، وہیں ٹیکنالوجی سے اب علاج بھی ممکن ہوگیا ہے، انسانوں کی سرجریز صرف انسان ڈاکٹرز ہی نہیں بلکہ روبوٹس بھی کریں گے۔طب کی دنیا میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ میں انقلابی پیشرفت ہوئی ہے، جہاں پر انسانی ہاتھ کی رسائی نہیں، وہاں پر روبوٹ خدمت کرتا ہے، کروڑوں روپے مالیت کے ان روبوٹس کی ان گنت آپریشنز کے ماہر ڈاکٹرز معاونت کرتے ہیں۔پی کے ایل آئی یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم نصرت کے مطابق روبوٹک سرجریز سے پیسوں کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی۔ماہرین کے مطابق روبوٹک سرجری سے مریض کے جسم کے کم حصے کو چاک کیا جاتا ہے، صحتیابی بھی جلد ہوجاتی ہے۔