شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تھرکا صحرا مذہبی رواداری کے باعث ساری دنیا کیلئے مثال

مٹھی (پی پی آئی) تھرکا صحرا مذہبی رواداری کے باعث ساری دنیا کیلئے مثال بن چکا ہے جہاں مسلم درگاہوں کے ہندو منتظم رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور افطار کا بندوبست بھی کراتے ہیں ضلع کی درجنوں مسلم درگاہوں کے منتظم ہندو ہیں، جو رمضان میں روزے رکھتے ہیں اور افطار کا بندوبست کرتے ہیں۔ ویسے بھی ضلع تھر کے شہر مٹھی کو مذہبی رواداری کا مثالی شہر مانا جاتا ہے جہاں 80 فیصد ہندو برادری رہائش پذیر ہے لیکن ایک مسلم بزرگ سے منسوب قاسم درگاہ کی دیکھ بھال ہندوبرادری کرتی ہے، یہاں ہر سال میلہ منعقد کیا جاتا ہے، رمضان میں یہاں افطار اور لنگر کا مقامی شہریوں کی معاونت سے سلسلہ جاری رہتا ہے۔ رمضان میں مسلمان اور ہندو دونوں ہی عقیدت مند یہاں پھل اور دیگر اشیا بھیجتے ہیں۔ درگاہ کے منتظم موہن مالہی رمضان کے تمام روزے بھی رکھتے ہیں، موہن مالہی نے سر پر سفید کپڑا باندھ کر روزہ افطار کیا اور دعا بھی مانگی۔