سندھ پولیس کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)سندھ پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس جلد مہم شروع کرے گی اورجعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔اس ضمن میں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے ایسی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں میں جعلی نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال ایک عام بات ہے جس کی وجہ سے حکام کے لیے ان کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Next Post

دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا ئیگی پر کوٹ لکھپت جیل سے61 قیدی رہا

Thu Apr 20 , 2023
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ عیدالفطر کے موقع پر61 قیدیوں کورہا کردیا گیا۔محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا کردیئے۔پی پی آئی کے مطابق دیت اورجرمانوں کی ادائیگی […]