لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ عیدالفطر کے موقع پر61 قیدیوں کورہا کردیا گیا۔محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے دیت اورجرمانوں کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا کردیئے۔پی پی آئی کے مطابق دیت اورجرمانوں کی ادائیگی کے بعد سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں 61 اسیران کی رہائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی شریک ہوئے۔ تقریب سے آئی جی جیل خانہ جات اورچیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، کمشنرلاہور ڈویڑن، آئی جی جیل خانہ جات، چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر، ڈپٹی کمشنر لاہوراورمتعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔نگران وزیراعلیٰ نے رہا ہونے والے قیدیوں کو عیدی بھی دی۔
Next Post
پنجاب اسمبلی انتخاب کیلئے صوبائی قیادت کو بلاول کی ہدایات کا انتظار
Thu Apr 20 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پیپلز پارٹی نے بھی تاحال پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروائے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔پی پی آئی کے مطابق فیصل میر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی […]
