جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کا معاملہ،ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرا ئع کے مطا بق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا،جس میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے امیدواروں نے کاغذ واپس نہیں لئے،امیدواروں کوٹکٹیں جاری نہیں کی جائیگی۔لیگی قیادت کا کہناہے کہ 14 مئی کو الیکشن سے متعلق ن لیگ کا موقف واضح ہے،مسلم لیگ(ن)14 مئی کو ہونے والے کسی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتی، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست زیرالتوا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔