جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی: وزیر اعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن آئین کو دوبارہ سے نہیں لکھ سکتی۔اسلام آباد میں آئین پاکستان کی موبائل ایپلی کیشن کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’پارلیمان کوئی قانون بناتی ہے تو کہیں ایسی مثال نہیں کہ عملی شکل اختیار کرنے سے پہلے عدالت سٹے آرڈر جاری کر دے، یہ پہلی بار ہوا۔انھوں نے کہا کہ ’پارلیمان اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے اور ہم سیاست دانوں، مجھ سمیت، بے شمار غلطیاں ہوئیں۔بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو غلطیوں سے سیکھ کر آگے چلتے ہیں اور اپنے مفاد کو قومی مفاد کے طابع کرتے ہیں۔ ’اپنے سیاسی اثاثے کو ریاست بچانے کے لیے استعمال کرنے میں نہیں ہچکچائیں گے۔