لاہور(پی پی آئی) عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے زمان پارک میں عید کے موقع پر ممکنہ آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے تاہم عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی آپریشن سے باز رہیں، اگر زمان پارک آپریشن کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
Next Post
عمران خان کی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدواروں کو اپیل کرنے کی ہدایت
Fri Apr 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں لہٰذا رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنیں گے۔زمان پارک میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتے ہیں، […]
