سری نگر (پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں لوگوں نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔کشمیر میڈیا کے مطابق اس موقع پر عقیدت مندوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ میر واعظ عمر فاروق اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں جب مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طورپر منسوخ کر دی تھی۔نماز جمعہ کے موقع پر میر واعظ عمر فاروق کا ایک پیغام عقیدت مندوں کو پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عید کے موقع پر معاشرے کے غریب، نادار اور پسماندہ لوگوں کو یاد رکھیں۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ان کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنا آمرانہ رویہ تبدیل کرے اور میر واعظ کو عید الفطر کے موقع پر رہا کرے۔انجمن نے کہا کہ نماز عید تین سال بعد جامع مسجد سرینگر میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔
Next Post
الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 26 اپریل مقرر
Fri Apr 21 , 2023
لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران اب 26 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع […]
