آکلینڈ: سابق کیوی آل راﺅنڈر کرس کینز نے خود پر عائد میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ انھوں نے میچ فکسنگ الزامات پر سابق کرکٹرز اور آفیشلز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کینز کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگانے والے شواہد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں، انھوں نے اس معاملے پر اپنے ملکی کرکٹ بورڈ کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا، جس میں سابق کرکٹر رچرڈ ہیڈلی بھی شامل ہیں۔ کینز نیوزی لینڈ کے ان تین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کیخلاف آئی سی سی کی میچ فکسنگ تحقیقات جاری ہیں، ان کے علاوہ ڈیرل ٹفی اور لو ونسنٹ کے نام بھی سامنے آئے تھے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر تحقیقات کیے جانے کی تصدیق کو 10 ہفتے گزر چکے ہیں۔ کینز کا کہنا ہے کہ مجھ سے اس بابت ابھی تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، لیکن اس حوالے سے پھیلی ہوئی افواہوں سے میرے پروفیشنل کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کینز نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ اس تحقیقات کے سلسلے میں انگلش پولیس نیوزی لینڈ آئی تھی اور آئی سی سی نے میری سابقہ بیوی کیرن سے جنوبی افریقہ میں رابطہ کیا تھا، لیکن اس معاملے پر سیاہ بادل ابھی تک مجھ پر پھیلے ہوئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس حوالے سے اگر حکام کے پاس کچھ شواہد ہیں تو مجھے بھی دکھائے جائیں۔ واضح رہے کہ کینز مارچ 2012 میں بھی آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی پر ہرجانے کا مقدمہ جیتنے پر 90 ہزار پاﺅنڈ حاصل کر چکے ہیں، جس میں مودی نے کینز پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم کینز کا کہنا ہے کہ موجودہ معاملے میں ابھی تک میں قانونی چارہ جوئی پر کوئی فیصلہ نہیں کر پایا ہوں کیونکہ میں نہیں جانتا کہ میرے خلاف کس قسم کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
Latest from Blog
سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے
پونچھ (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ
اسلام آباد (پی پی آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے ملک میں
اسلام آباد (پی پی آئی)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم
ملتان (پی پی آئی)پاکسان اتحاد نے گندم کی خریداری نہ ہونے پر 10 مئی سے احتجاج
ؒلاہور (پی پی آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو شکست
اسلام آباد (پی پی آئی)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ سے گلگت
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے
اسلام آباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وفاقی