پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

قریشی، فواد اور حمادمیں وزیراعلیٰ بننے کی صلاحیت،مگر مجھے ان کی وفاق میں ضرورت:عمران خان

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ نہ دینے کی وجہ بتا دی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ تینوں وفاق میں میرے اہم وزرا تھے، تینوں نے پنجاب میں چلے جانا تو ملک کون چلائے گا۔فواد چودھری کی ناراضگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہشات پر ملک نہیں چلتے، میں لیڈر ہوں، میرے لیے وفاقی حکومت اہم ہے۔اگر میرے اہم وزرا ہی پنجاب میں چلے گئے تو یہ ملک کیسے چلے گا۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پنجاب میں میرا گزشتہ تجربہ اچھا نہیں رہا، تین لوگوں نے خود کو پہلے سے ہی وزیراعلیٰ سمجھنا شروع کر دیا، ان تینوں نے آپس میں میچ ڈال لیا، دو نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شروع ہو گئے کہ ہم نے وزیراعلیٰ بننا ہے اور وہ اپنے لوگوں کو نوازنا شروع ہو گئے۔ اس وجہ سے میں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا جو کسی گروپ کا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود، فواد اور حماد تینوں میں بہت صلاحیتیں ہیں وزیراعلیٰ بننے کی مگر مجھے ان کی وفاق میں ضرورت ہے۔