سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران پہلا لیڈر، جس کے بیان کی تردید اْس کی جماعت نے کی:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ پہلا لیڈر ہے جس کے بیان کی تردید اْس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے۔کہا جا رہا ہے جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا، عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے،مجرم ہو مجرم ہی رہو گے،آپ نے سماج،اخلاقیات، سیاست اورمعیشت تہس نہس کر دی۔آپ نے لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری سیاست کو گندا، ملک کو مفلوج کیا،سوال کرتے ہوئے کہاکہ تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟پی پی آئی کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خاطر عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی گئی۔آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے، ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہکونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ، تحریک اسوقت شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے