پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آئندہ ماہ بجلی کی طلب بڑھنے پر عوام کی مشکلات میں اضافہ کا خدشہ

اسلام آباد(پی پی آئی)مہنگی بجلی، اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کوآئندہ ماہ بجلی کی طلب بڑھنے پرمزید مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق موسم ابھی شدید گرم نہیں ہوا جس کے باعث اپریل میں بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، گزشتہ سال اپریل میں بجلی کی طلب 4 ہزار 700 میگاواٹ سے زائد تھی۔پاور سیکٹر ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے پر بجلی کی طلب مزید بڑھے گی، جون اور جولائی تک لیسکو کی طلب 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال جون، جولائی میں لیسکو کو ایک ہزار میگا واٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 7 گھنٹے تک پہنچ گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال گنجان آباد علاقوں کے ٹرانسفارمرز اپ گریڈ نہ ہونے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مشکلات کا بھی خدشہ ہے۔