سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نادان لوگوں کی کوشش ہے کہ ادارے آمنے سامنے آجائیں،اعظم نذیر تارڑ

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے،جدید اور سوشل میڈیا کے دور پر کسی چیز پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا،نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں،کوشش کی جارہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔لاہور میں ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ایک اور آڈیو لیک ہو گئی،آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس میں سنگین گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سیاسی سوالات کو ایڈریس نہیں کرناچاہئے،ماضی کے کئے گئے متنازع فیصلوں نے بہت نقصان کیا،ہمیں اندازہ نہیں ہوتا لیکن باتیں نکل آتی ہیں،عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے۔ان کاکہناتھا کہ جدید اور سوشل میڈیا کے دور پر کسی چیز پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا،نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں،کوشش کی جارہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے تو ملک و قوم کا نقصان ہوا،سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے کرجاناچاہئے،کچھ لوگ سیاسی معاملات کو دوبارہ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ نظریہ ضرورت کے تحت کئے گئے فیصلوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ ہونے سے قبل اس پر عملدرآمد روکنا حیران کن ہے،وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ آڈیو لیکس سے ماضی کے بہت سے معاملات واضح ہو رہے ہیں۔