جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے، ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ”میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آ ئی کے کی تحویل میں ہیں، وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹا،نیا پاکستان آئے“۔ انہوں نے کہا کہ ”میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے“۔ ایک اور ٹو ئٹ میں پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں کبل، سوات کیتھانے، جو کہ سی ٹی ڈی کا دفتر اور اسلحے کا ڈِپو بھی تھا، میں خوفناک دھماکے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔