کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ثاقب نثار کا جرم وطن بیچنے سے کم نہیں:پرویز رشید

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل میں پرویز رشید نے کہا کہ ثاقب نثار کے جرائم دھرتی ماں کو فروخت کرنے کے جرم سے کم نہیں ہیں، وہ جوڈیشل انجینئرنگ کے حربوں سے اAئین اور قانون کو قتل کرنے کے مجرم ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا دور زحمت جوڈیشل مارشل لاء کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جب تعصب، جانبداری اور سازش کی پرورش ہوئی، ثاقب نثار اپنے حلف سے غداری کے بھی مرتکب ہوئے، آپ جیسے کرداروں کو قانون اپنی گرفت میں لینا چاہیے۔