ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف جسٹس عمر عطابندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کے بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے، بنچ کے سامنے بدھ کے روز 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔بنچ نمبر 2 کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔