نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاپتہ افراد کیس،سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم

کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں اداروں کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے کارکن سید طاہرعلی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔لاپتہ سید طاہرعلی کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر کو 15 میں قصبہ علی گڑھ سے لاپتہ کیا گیا، محکمہ ایجوکیشن نے شوہر کی تنخواہ بھی بند کردی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تنخواہ دینے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 23 جے آئی ٹیز اور21 ایف ٹی پی سیشن ہوئے۔سندھ ہائی کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا، اور سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ لے کر جمع کرائیں۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی لاپتہ افراد کیس میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔