جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے منکی پاکس کا خطرہ

کراچی (پی پی آئی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں اور کبھی کبھار انسان سے انسان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایم پوکس کے کیسز کی حالیہ رپورٹس کی روشنی میں کہا گیاہے کہ ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مونکی پانکس متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی رابطے (بات کرنے، سانس لینے، چھونے) کے ذریعے، سانس کی بوندوں یا جلد کے زخموں کے ساتھ رابطے کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس آلودہ کپڑوں یا بستر کے ساتھ رابطے سے بھی پھیل سکتا ہے۔ اس کے بعد وائرس ٹوٹی ہوئی جلد اور بلغمی سطحوں یا سانس کی نالی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ انفیکشن پر قابو پانے کے بنیادی اقدامات متاثرہ افراد کو الگ تھلگ رکھنا، ذاتی حفاظتی آلات کے استعمال سے منتقلی کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔