جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حج اسکیم کے لئے درکار 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط ا سٹیٹ بینک سے جاری

کراچی (پی پی آئی) سرکاری حج سکیم کے لئے درکار 213 ملین ڈالرز میں سے50ملین ڈالرز کی پہلی قسط ا سٹیٹ بینک نے جاری کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق، 50ملین ڈالرز پہلی قسط کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو موصول ہوگئے ہیں۔وزارت خزانہ نے 40 ملین ڈالرز کی دوسری قسط بھی اسٹیٹ بینک کو دے دی ہے جو تین سے چار روز میں شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو مل جائے گی۔ 60 ملین ڈالرز کی تیسری قسط 30 اپریل تک درکار ہے۔چوتھی قسط کے 63 ملین ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے میں وزارت حج کو سعودی عرب میں مل جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 213 ملین ڈالرز ایئر لائنز کو کرائے،رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسز کی مد میں ادا کئے جانے ہیں۔