بی جے پی کے عزائم ناپاک اور سیاست فرقہ وارانہ ہے:محبوبہ مفتی

جموں (پی پی آئی)پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے عزائم ناپاک اور سیاست فرقہ وارانہ ہے وہ جموں کے آر ایس پورہ میں پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے مخاطب تھیں انھوں نے کہا کہ بی جے پی گاندھی کے ہندوستان کو نشانہ بنا کر اس ملک کو پھر ایک مرتبہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری باشندوں کو بی جے پی کی منفی سوچ اور گھٹیا سیاست کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

Next Post

کراچی میں دو دریا میں ریسٹورنٹ سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا

Thu Apr 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے دو دریا میں نجی ریسٹورنٹ کے قریب سے 2 سالہ انابیہ اور 3 سالہ بشریٰ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ بھی پولیس نے تاخیر سے درج کیا۔ بچیوں کے والد کے مطابق عید کے تیسرے روز وہ بچوں […]