شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے موٹر سائیکل کی خریداری مزید مشکل

کراچی (پی پی آئی)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اب عوامی سواری موٹر سائیکل کی خریدار مزید مشکل ہو گئیی،ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی،6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔ اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔