پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ملیر ایکسپریس وے کیلئے فنڈز نہ فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کو بینک کے وسائل کے ذریعے فنڈنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے سے متاثرہ لوگوں کے گروپ ’انڈیجینس لیگل رائٹس الائنس‘ کو لکھے گئے خط میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ یہ منصوبہ اے ڈی بی کے احتساب کے طریقہ کار کے تحت غور کے قابل نہیں۔کہا جاتا ہے کہ ملیر کے مقامی لوگوں کے اعتراض پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملیر ایکسپریس وے کو ماحولیاتی بنیادوں پر مسترد کر دیا‘۔پی پی آئی کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے قانون کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبہ ہے اور اس کی مالی اعانت اے ڈی بی نے نہیں کی۔خیال رہے کہ انڈیجینس لیگل رائٹس الائنس نے متاثرین کی جانب سے ایشیائی بینک کے پاس ایکسپریس وے کے منفی ماحولیاتی اثرات کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔