اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے سامنے صف آراہیں،عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات تک ملک نہیں چل سکتا،ثاقب نثار پاکستان کیلئے تباہی لائے، ڈیفالٹ کے خطرے تک لانے والے بھی وہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج نظام درہم برہم ہے، ملکی سائل کی وجہ لیڈرشپ کی ناکامی ہے،مسائل کا حل سب ملکر نہیں کریں گے تو نہیں ہوگا،ہمیں معلوم کرنا ہوگا حکومت کی ناکامی کی وجہ کیا ہے، تسلیم کرنا ہوگا، ملکی حالات بہتر نہیں ہیں،سیاسی دشمنی نفرت میں بدل گئی ہے۔ لیگی رہنما کاکہناتھا کہ ایسے لوگوں کو لایا گیا جو اہلیت نہیں رکھتے،ثاقب نثار پاکستان کیلئے تباہی لائے، ڈیفالٹ کے خطرے تک لانے والے بھی وہی ہیں،موجودہ نظام ڈیلیور نہیں کر رہا، بدقسمتی سے سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے 10 ممبر ز کی کابینہ نہیں بنا سکتے جو مسائل حل کردے،جب تک ملک میں حقیقی لیڈرشپ نہیں ہو گی نظام آگے نہیں بڑھے گا،