جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے:طلال چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے، پرویزالٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس کابیٹا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر ردعمل میں لیگی رہنما طلال چوہدری نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات الیکشن کے لئے کر رہے ہیں یا این آر او کے لئے؟ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں فواد صاحب!، آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی اور خان کی چوری معاف کردی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی کو یہاں تک پہنچانے والا اس بیٹا ہے، جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پیسے لے کر ملک سے بھاگ گیا۔یادرہے کہ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں پرویزالٰہی کے گھر چھاپے کو مذاکرات سے جوڑا تھا۔