شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو مسلط کرنیوالے پاکستان کے مجرم اور ریاست انصاف کی منتظر ہے: مریم نواز

لاہور (پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنیوالے پاکستان کے مجرم اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہو کر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں تھے تو اپنے اختیارات کا کتنا ناجائز استعمال کر رہے ہوں گے۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناونا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہو گا،عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنیوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔سو چیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔