خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا فارن ملٹری فنانسنگ اور فارن ملٹری سیلز بحال کرے: مسعود خان

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے فارن ملٹری فنانسنگ اور فارن ملٹری سیلز بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی فریم ورک کا دوبارہ آغاز کیا جائے، جس کا مقصد خطے کی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور افغانستان میں استحکام کا فروغ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا، پاک بھارت بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکا کردار ادا کر سکتا ہے۔مسعود خان نے زور دیا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں استحکام اور توازن کیلئے بھی امریکا کردار ادا کرے۔انہوں کا کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے سے پہلے امریکا سے مشاورت ہوئی، اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔