شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیراعظم

رسالپور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چلینجز کا سامنا ہے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چلینجز کا سامنا ہے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فضائیہ ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے پرعزم رہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا میں نمایاں ہیں۔خیال رہے کہ پاسنگ آ ؤٹ پریڈ میں دیگر سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیردفاع خوا جہ آصف اور سربراہ پاک فضائیہ ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھے۔وزیراعظم نے گارڈز آف آنرز کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے جبکہ شہباز شریف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔