روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت دلائل میں ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ’عمران خان کی درخواست آتی ہے اور ساتھ ہی سماعت کے لیے مقرر ہو جاتی ہے۔یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ طاقتور شخص کو ریلیف ملتا ہے، عمران خان تو خود کہتے ہیں طاقتور کو قانون کے نیچے لانا چاہیے۔ کسی اللہ دتہ کی درخواست کو بھی عمران خان کی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے۔دوسری جا نب عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے پر تیارہیں،اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا مزاکرات کو سبوتاڑ کرنے کے لئے بیان بازی ہو رہی ہے؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں۔ہم آئین کے سساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورمقبوضہ جموں و کشمیرسے متعلق حامد میر کے بیان پرسوال کے جواب میں کہا کہ ’مجھے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔