جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا ’آئین بچاو ملک بچاو‘ ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف نے ’آئین بچاو ملک بچاو‘ ریلی کو پیر کے روز دوپہر ایک بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک نکالنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے عہدے داروں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستان تحریک انصاف پیر کے دن آئین بچا وملک بچاوکے تحت ریلی نکالے گی، چیئرمین عمران خان تاریخی ریلی کی قیادت کریں گے۔بیان کے مطابق ریلی بروز پیر دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔بیان کے مطابق ’چیئرمین عمران خان الیکشن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اہم نکات پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ منگل کے روز حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ملاقات ہو گی۔