جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

14مئی کو صرف پنجاب میں انتخابات قطعی قبول نہیں:نواز شریف

اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ حکومت کسی صورت ساتھ انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹے، 14 مئی کو صرف پنجاب میں انتخابات قطعی قبول نہیں۔ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کے ارکان کے مذاکرات جاری ہیں، ابھی تک مذاکرات کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں، تاہم کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، اور اب دونوں جانب سے 2 مئی کو فائنل راؤنڈ کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اور تحریک انصاف کے مابین ہونے والے مذاکرات پر نوازشریف سے مشاورت کی ہے، اور اس مشاورت میں اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کی شرائط سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو ہدایت کی حکومت کسی صورت ایک ساتھ انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹے۔نواز شریف نے مئی میں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کامطالبہ بھی مسترد کردیا اور کہا کہ 14 مئی کو صرف پنجاب میں انتخابات قطعی قبول نہیں، عمران نیازی مذاکرات پر روز اپنا موقف تبدیل کررہا ہے۔نواز شریف نے اسحاق ڈار کو عوام دوست بجٹ کی تیاری کا ہدف بھی دے دیا۔