شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں کوئی جمہوری بحران نہیں، ایک شخص کی انا اور ضد کا بحران ہے: احسن اقبال

لاہور (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا جمہوری بحران نہیں، صرف ایک شخص کی انا اور ضد کا بحران ہے۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے صوبائی اسمبلیاں توڑیں۔ اپنی 2 حکومتیں کسی جذبے کے تحت ختم نہیں کی تھیں، سازش کے تحت اسمبلیاں تحلیل کیں۔ انہوں نے خود جنرل باجوہ کے کہنے پر حکومتیں توڑنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں، 1997 سے آج تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز ہوتے ہیں۔ عمران خان نے آج تک کوئی الیکشن سہولت کاروں کے بغیر نہیں جیتا۔ ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے۔ الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے۔