جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی

بیجنگ/گلگت(پی پی آ ئی) چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔خنجراب بارڈر پر تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں میں چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں اور پاکستان سے برآمدات کے لیے بھی تجارتی دروازے کھول دیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔ایک اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر چینی حکومت کے اس فیصلے کے بعد وزیر خارجہ نے برآمدی پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔گذشتہ چار سالوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجران معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔یاد رہے کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی میں گزشتہ دنوں پاک چین سرحدی تجارت کے دوبارہ آغاز پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک چین تجارت کے سارا سال جاری رہنے سے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی مجموعی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔