جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’کلائمیٹ چینج فنانسنگ‘پروگرام کا آغاز کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’کلائمیٹ چینج فنانسنگ‘کے نئے پروگرام کا اعلان کردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمنٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو 15 ارب ڈالر تک کے نئے قرضے دیئے جاکیں گے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ آئی ایف کیپ فنانسنگ پروگرام کے تحت 2030 تک 100 ارب ڈالرز کے فنڈز کا منصوبہ ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا ہے کہ ایشیاپیسفک ریجن میں ایک سال سے جاری موسمیاتی آفات کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز کا انتظام کیا جائے گا، متاثرہ ممالک کو 3 ارب ڈالرز کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالرز کے قرضے دیئے جائیں گے۔اے ڈی بی نے ڈنمارک، جاپان، کوریا، برطانیہ اور امریکا کو اہم ابتدائی پارٹنر قرار دیدیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، عالمی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، مخیر اداروں سے بھی رابطہ ہے۔