جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور، عدالت نے فوری گرفتاری سے بھی روک دیا

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیا۔پرویز الٰہی گھر پر آپریشن کے دوران حملہ کیس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔پرویز الٰہی کے وکیل نے کہاکہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہوگئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اگر کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دوبارہ دائر کریں۔بعدازاں عدالت نے پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔