متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر عارف علوی نے محمود احمد ساغر کا خط وزارت خارجہ کو ارسال کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر کا خط وزارت خارجہ کو ارسال کردیا ہے۔ صدراتی ذرا ئع کے مطابق صدر مملکت نے حریت رہنما خط وزارت خارجہ کو ارسال کر تے ہو ئے وزارت خارجہ کو سری نگر میں مجوزہ جی، 20 سربراہی اجلاس کے پیچھے ہندوستانی عزائم بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت کی جا نب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی، 20 سربراہی کا مقصد دنیا کو باور کرانا تھا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، امید ہے کہ پاکستان بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی سیاسی اور سفارتی طاقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرے گا۔پاکستان نے 22-24 مئی 2023 کو سری نگر میں G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد کرنے کے ہندوستان کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔